شادی کے صرف 5ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رکھی میں علیحدگی

شادی کے صرف 5ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رکھی میں علیحدگی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ اور ان کی اہلیہ ایشا رکھی نے شادی کے محض 5 ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تعلق کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے اور ان کے رشتے سے متعلق مزید قیاس آرائیاں نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔بادشاہ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ایشا رکھی نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔گلوکار کے مطابق یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور اس معاملے پر ان کی جانب سے یہی واحد بیان ہوگا۔ ایشا رکھی نے بھی یہی بیان اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...