بپاشا باسو کی 6برس بعد بالی وڈ میں واپسی،شوٹنگ کا آغاز
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کی 6سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگئی ۔
وہ ہدایت کار ہنسل مہتا کی آنے والی کرائم تھرلر سیریز بارابنکی کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہی ہیں اور اداکارہ نے ممبئی میں اس سیریز کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے جو کہ چھ برس بعد ان کا پہلا بڑا سکرین پراجیکٹ ہے ۔اداکارہ کے کردار کی تفصیلات کو انتہائی راز میں رکھا گیا ہے تاہم ان کا کردار کہانی کے مرکزی کردار سے گہرا تعلق رکھتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہنسل مہتا نے جب بپاشا باسو کو اس پراجیکٹ کی پیش کش کی تو انہوں نے فوری طور پر اسے قبول کر لیا۔ہنسل مہتا ان ہدایت کاروں میں شامل ہیں جن کے ساتھ کام کرنا اداکارہ کی خواہش رہی ہے ، سیریز میں بپاشا باسو مختلف حُلیے میں نظر آئیں گی جو ان کے گزشتہ تمام کرداروں سے منفرد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments