اداکار عامر خان کا پہلی مرتبہ سپر ہیرو کا کردار نبھانے کا امکان

اداکار عامر خان کا پہلی مرتبہ  سپر ہیرو کا کردار نبھانے کا امکان

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان کا پہلی مرتبہ سپر ہیرو کا کردار نبھانے کا امکان ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عامر خان سے ہدایت کار آر بالکی کی سپر ہیرو فلم میں کام کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں بات چیت جاری ہے ۔فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کریں گے جبکہ اس کی سکرپٹ پر فی الحال کام جاری ہے ، عامر خان اور فلمسازوں کے درمیان بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ۔واضح رہے کہ عامر خان کسی بھی فلم میں کام کرنے سے قبل مکمل اور مضبوط سکرین پلے کو ترجیح دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...