ملی بوبی بران کے گھر دوسرے بچے کی آمد،پہلی جھلک دکھا دی

 ملی بوبی بران کے گھر دوسرے  بچے کی آمد،پہلی جھلک دکھا دی

لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ کی اداکارہ ملی بوبی بران اور ان کے شوہر جیک بونجیوی نے اپنی فیملی میں دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔

 اورسوشل میڈیا پر اپنے دوسرے بچے کی پہلی جھلک شیئر کی اور واضح کیا کہ جوڑے نے اس بار بھی بچہ ایڈاپٹ کیا ہے ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملی نے نئے ایڈاپٹڈ بیٹے کے ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں، ان کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی بھی دیکھی جا سکتی ہے جس میں مام لکھا ہے ۔ جوڑے نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بچوں کے چہرے اور شناخت کو ظاہر نہیں کیا۔ ملی بوبی بران اور جیک بونجیوی نے گزشتہ برس ایک بچی کو گودلی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...