فلاپ فلموں کے خوف سے امریکا منتقل ہونے کا سوچا :غلام محی الدین
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار غلام محی الدین نے انکشاف کیا ہے کہ جب نامور ہیروز کی فلمیں بھی ناکامی کا شکار ہونے لگیں تو میں خوفزدہ ہوگیا تھا اور اسی صورتحال کے باعث امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
ایک انٹرویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ اسی دوران فلمساز اور ہدایتکار شباب کیرانوی نے حوصلہ دیا اور کہا کہ تم فلم کے اداکار ہو، کامیاب ضرور ہوگے ، تاہم خدانخواستہ ناکام ہوئے تو وہ خود مجھے امریکا بھجوا دیں گے ۔ شباب کیرانوی نے مجھے فلم’’میرا نام ہے محبت ‘‘میں ہیرو کاسٹ کیا ،بابرہ شریف ہیروئن تھیں ،1975میں ریلیز ہوئی یہ فلم ہٹ ہوگئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments