کنزاہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کی پسندیدہ ترین اداکارہ
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکار کرن واہی نے پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بارڈر پار اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔
کرن واہی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کنزا میری پسندیدہ ترین اداکارہ ہیں اور میری جان پہچان میں آنے والے سب سے خوش اخلاق لوگوں میں سے ایک ہیں اورمیں ان سے ملنے پاکستان جاؤں گا۔واضح رہے کہ دونوں فنکار میوزک ویڈیو ’’میرے ہو جاؤ‘‘میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس میوزک ویڈیو کے ذریعے دونوں نے سرحد پار اشتراک کیا تھا، جس میں دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments