فیلڈ مارشل سے امریکی وفد کی ملاقات ، طویل افغان جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

 فیلڈ مارشل سے امریکی وفد کی ملاقات ، طویل افغان جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

افغان جنگ کا جائزہ لینے والے کمیشن کی شریک چیئرزشمیلا این چودھری ،ڈاکٹر کولن ایف جیکسن نے امن کیلئے مسلسل کوششوں کو بھی سراہا تنازع کے سٹریٹجک، سفارتی ،عملی پہلوؤں کا جائزہ لیتے وقت علاقائی تناظر اور پاکستان کے تجربے کو بھی مدنظر رکھنا ضروری:عاصم منیر

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر) امریکا کی افغان جنگ کا جائزہ لینے والے امریکی کمیشن کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ شریک چیئرزامریکی افغانستان وار کمیشن شمیلا این چودھری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد افغانستان میں امریکا کی 20سالہ شمولیت کا جائزہ لے رہا ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں پاکستان کے تعاون، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان میں طویل تنازع کے دوران سکیورٹی صورتحال کو تشکیل دینے والے عوامل اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے سٹریٹجک، سفارتی اور عملی پہلوؤں کا جائزہ لیتے وقت علاقائی تناظر اور پاکستان کے تجربے کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔بیان کے مطابق امریکی وفد نے افغانستان تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...