اہلیہ مصروفیت کی وجہ سے ناراض ،کامیابی پر خوش ہوتی ہیں:سیف علی
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ میری مصروفیت کی وجہ سے اہلیہ ناراض لیکن کامیابی پر خوش بھی ہوتی ہیں۔
انہوں نے ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگ میری شادی کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں، مجھے اپنے خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا پسند نہیں اور گھر والے بھی نجی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لئے میں اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتا اور وہ بھی اس میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ان کا کہناتھاکہ میری پوری توجہ پیشہ ورانہ مصروفیات پر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments