غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پربنی فلم ’’نازا کا امریکا میں پریمیئر
نیویارک (شوبزڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم نازا کا پریمیئر نیویارک فلم فیسٹیول میں کر دیا گیا۔
اسرائیلی فلم ساز یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایت کاری میں بننے والی دستاویزی فلم میں اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس سے وابستہ 24 گمنام افراد کے انٹرویوز شامل ہیں، جن کے ذریعے غزہ میں اہداف کے انتخاب اور فوجی کارروائیوں سے متعلق سنگین الزامات اور تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔نیویارک میں پریمیئر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے یووال ابراہم نے کہا کہ فلم کے ذریعے وہ امریکی ناظرین تک بھی اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments