زندگی میں اتنی کرکٹ نہیں کھیلی جتنی تصور میں کھیلی:سنیل شیٹی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے کرکٹ سے اپنی دیرینہ وابستگی اور بھارتی کرکٹر روہت شرما کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیا۔65 سالہ اداکار نے روہت شرما کے پروگرام میں شرکت کے دوران مذاقاً کہا ہے۔
کہ شاید میں نے اپنی زندگی میں اتنی کرکٹ حقیقت میں نہیں کھیلی جتنی اپنے تصور میں کھیلی ہے ۔پروگرام کے دوران روہت شرما نے بھی بتایا کہ سنیل شیٹی نے انڈر 19 سطح پر کرکٹ کھیلی ہے اور وہ اس کھیل میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔سنیل شیٹی نے کہا کہ میں روہت شرما کو اس وقت سے فالو کر رہا ہوں جب وہ تقریبا 16 یا 17 سال کے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments