امیتابھ بچن بہت مصروف ہوگئے نیند کیلئے وقت نکالنا بھی مشکل
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے مصروفیات کے باعث مناسب نیند کے لئے وقت نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے ۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں نیند کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ رات کی نیند انسانی جسم کی بہترین بحالی کا ذریعہ ہے تاہم مجھے اس کے لئے وقت نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔میں جلد سونے اور صبح کام کے لئے وقت پر بیدار ہونے کی کوشش کر رہا ہوں، رات کے وقت ذہن میں کئی خیالات اور نئے تصورات آتے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کا جذبہ مجھے آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments