امریکی اداکار آرجے میٹی نے 34 برس کی عمر میں خودکشی کر لی
ٹیکساس (این این آئی)امریکی اداکار آر جے میٹی عرف والٹر وائٹ جونیئر نے 34 برس کی عمر میں خودکشی کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آر جے میٹی کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے ترجمان نے کی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس کے حکام اب اداکار کی موت کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔آر جے میٹی نے مقبول ڈرامہ سیریز بریکنگ بیڈ میں والٹر وائٹ جونیئر کا کردار ادا کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔یہ سیریز 2008 سے 2013 تک ٹی وی پر نشر ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments