فلم کالا پانی کی ریلیز سے قبل تین بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں انٹری

فلم کالا پانی کی ریلیز سے قبل  تین بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں انٹری

کراچی (شوبز ڈیسک)سندھ فلمز ڈیپارٹمنٹ کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم کالا پانی نے ریلیز سے قبل ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ بنالی ہے ۔

فلم کالا پانی کو کانز فلم فیسٹیول، سٹاک برج فلم فیسٹیول اور ساؤتھ فلم اینڈ آرٹ اکیڈمی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔فلم کے پروڈیوسر نعمان النبی جبکہ ہدایتکار رانا کامران ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں مرزا گوہر رشید، حرا مانی، عمر عالم، سلیم معراج، ثاقب سمیر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کالا پانی کی کہانی ایک قیدی کے گرد گھومتی ہے ، فلم میں ڈرامی کے ساتھ ایکشن اور سسپنس کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...