بوسان فلم فیسٹیول ،ایرانی فلم مڈ ڈے میل کو سب سے بڑا ایوارڈ مل گیا

بوسان فلم فیسٹیول ،ایرانی فلم  مڈ ڈے میل کو سب سے بڑا ایوارڈ مل گیا

تہران (شوبز ڈیسک )ایرانی فلم ساز مجید مجیدی کی ڈرامہ فلم مڈ ڈے میل نے جنوبی کوریا میں ہونیوالے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

 اس کامیابی کے ساتھ فلم نے آسکر ایوارڈز کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کیلئے براہِ راست اہلیت بھی حاصل کرلی ہے ۔بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے مرکزی مقابلے کیلئے 13 فلمیں منتخب کی گئی تھیں، جن میں جنوبی کوریا کی تین فلمیں بھی شامل تھیں۔ایرانی فلم ساز مجید مجیدی کی فلم کی فاتح کے طور پر نامزدگی کا فیصلہ چینی ہدایت کار ژانگ ییمو کی سربراہی میں قائم جیوری نے کیاجو بڑا اعزازہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...