والد میری زندگی پر اثر انداز ہونے والی واحد شخصیت :اکشے کمار
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد ہی میری زندگی پر اثر انداز ہونے والی واحد شخصیت ہیں۔
ٹی وی شو کے دوران اکشے نے اعتراف کیا کہ وہ آج بھی اپنے والد کے سکھائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہیں،ان کا کہناتھاکہ امید ہے میرا بیٹا آرَو بھی ان سے یہ خوبی حاصل کرے گا۔اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے والد کے تمام اصولوں اور ان کی سکھائی ہوئی تمام باتوں پر عمل کیا اور مجھے امید ہے کہ میرا بیٹا بھی یہ ایسا ہی کرے گا۔اکشے نے اپنے بیٹے کے بارے میں کہاکہ وہ شہرت کی چکا چوند سے دور رہنا اور اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments