پاکستان مخالف بھارتی فلم ’’اڑتا تیر ‘‘پر نیپال میں نمائش پر پابندی
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور اداکارہ سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’’اڑتا تیر‘‘کو پاکستان مخالف ہونے پر شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ نیپال نے فلم کو عوامی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم کو ریلیز سے قبل ہی عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے نیپال کی وزارتِ مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ اس بھارتی فلم کو ملک میں نمائش کی اجازت نہیں دے سکتا۔نیپالی سنسر بورڈ نے جانچ کیلئے پیش کئے گئے مواد دیکھ کرنتیجہ اخذ کیا کہ فلم کا مواد ممنوع زمرے میں آتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments