معمررانا کی اہلیہ مہناز نے فیملی عدالت کے ذریعے خلع لے لی

معمررانا کی اہلیہ مہناز نے فیملی عدالت کے ذریعے خلع لے لی

لاہور (کورٹ رپورٹر)سینئر اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز نے لاہور کی فیملی عدالت کے ذریعے خلع لے لی۔

فیملی کورٹ نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی،فیصلہ فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے جاری کیا۔ درخواست گزار مہناز کی وکیل نے دلائل دئیے جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ معمر رانا شراب نوشی کے بعد تشدد اور گالم گلوچ کرتے تھے ،کئی بار بیٹیوں کے سامنے بھی یہ عمل دہرایا ، جس سے بیٹیوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ شادی کو تقریباً 28 سال گزر چکے ہیں تاہم معمر رانا نے گھر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کئے ۔معمر رانا کے روئیے میں بہتری لانے کیلئے متعدد مرتبہ کوششیں کیں لیکن انہوں نے علاج کروانے سے انکار کردیا،اب معمر رانا کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی، عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...