اب کسی بھی رشتے میں محبت خریدنی پڑتی :بشریٰ انصاری

اب کسی بھی رشتے میں محبت خریدنی پڑتی :بشریٰ انصاری

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کسی بھی رشتے میں محبت خریدنی پڑتی ہے ۔

بشریٰ انصاری نے ایک وی لاگ میں کہاکہ اب لوگوں کو دوسروں کی اہمیت کا احساس اسی وقت ہوتا ہے جب ان پر پیسہ خرچ کیا جائے ۔ خونیں رشتے بھی اب بے رحم ہوتے جا رہے ہیں، اب مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنے رشتوں اور عزیزوں سے محبت حاصل کرنے کیلئے بھی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے رشتوں پر پیسہ خرچ کرتے رہیں اور انہیں مہنگے تحائف دیتے رہیں تو ہی ان کیساتھ آپ کا تعلق برقرار رہتا ہے ۔ اسی طرح یہی معاملہ بچوں کیساتھ بھی ہے ، اگر آپ انہیں محبت دینے کے ساتھ ساتھ ان پر زیادہ خرچ بھی کریں گے تو وہ آپ کا زیادہ خیال رکھیں گے ، دوستوں کے معاملے میں بھی یہ صورتحال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...