سارہ علی خان مندر کیوں گئیں فتویٰ آگیا، معافی مانگنے کا مشورہ
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں واقع کیدارناتھ مندر کے دورے پر مذہبی تنازع کھڑا ہوگیا ۔
بریلی سے تعلق رکھنے والے عالمِ دین مفتی شہاب الدین رضوی بریلوی نے اداکارہ کے مندر جانے ، عبادت اور مذہبی رسومات میں شرکت کو شریعت کے مطابق ناجائز اور حرام قرار دیتے ہوئے انہیں اللہ سے توبہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سارہ علی خان کے مندر جانے سے متعلق متعدد سوالات موصول ہوئے ، میراشرعی موقف ہے کہ کسی مسلمان مرد یا عورت کا دوسرے مذہب کی عبادات میں شریک ہونا شرعی طور پر جائز نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments