شردھا کپور نے ’’پسند کی کہانی ‘‘کے انتظار میں کروڑوں کی پیشکش ٹھکرادیں
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’’استری 2‘‘کی غیر معمولی کامیابی کے بعد مجھے کئی فلموں میں۔۔
کام کی پیشکش ہوئی اور بھاری معاوضے کا بھی لالچ دیا گیا لیکن میں نے تمام آفرز ٹھکرا کر 3 سال تک اپنی پسند کی کہانی کا انتظار کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ جب تک دل کو پسند آنے والی کہانی نہیں ملتی، کسی فلم کیلئے ہاں نہیں کروں گی۔ ان کے مطابق دوبارہ کام کرنے کی شدید خواہش کے باوجود انتظار کرنا آسان نہیں تھا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments