بشری ٰانصاری کو شدید غصہ،بیٹی کے سسرال پر برس پڑیں

بشری ٰانصاری کو شدید غصہ،بیٹی کے سسرال پر برس پڑیں

لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی نریمان انصاری کے سابق سسرال والوں کے روئیے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کئی دردناک انکشافات کر دئیے۔

انہوں نے ایک حالیہ وی لاگ میں بتایا کہ ان کی بیٹی نے سسرال والوں کی بھرپور خدمت کی لیکن علیحدگی کے بعد انہوں نے نریمان اور ان کے بچوں کی خیریت تک دریافت نہیں کی۔ نریمان نے اپنی ساس اور نندوں کا خیال رکھا، انہیں کینیڈا بلایا اور ہمیشہ عزت دی لیکن بدلے میں انہیں محبت اور ہمدردی نہیں ملی۔بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ بیٹے کی باتوں میں آکر کوئی اپنے ہی پوتے پوتیوں سے اتنا بے حس کیسے ہو سکتا ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اپنی جگہ لیکن بزرگوں کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا، نریمان سنگل مدر کی حیثیت سے اب مشکل میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...