ایشوریا اور ابھیشک کا رومانوی انداز،علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

ایشوریا اور ابھیشک کا رومانوی  انداز،علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے طویل عرصے بعد ایک ساتھ عوامی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد ان کے ازدواجی تعلقات میں کشیدگی اورعلیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

دونوں ممبئی میں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ شریک ہوئے جہاں ان کے رومانوی انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایشوریا رائے سرخ روایتی لباس جبکہ ابھیشیک بچن سیاہ کرتے میں نظر آئے ۔فوٹوگرافرز کے سامنے تصاویر بنواتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...