شاہ رخ نے فلم ’’ہم تمہارے ہیں صنم ‘‘میں 95لاکھ معاوضہ چھوڑ دیا

شاہ رخ نے فلم ’’ہم تمہارے ہیں  صنم ‘‘میں 95لاکھ معاوضہ چھوڑ دیا

ممبئی (شوبزڈیسک)سینئر بھارتی فلم ساز و پروڈیوسر کے سی بوکاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے ان کی 2002 کی فلم ہم تمہارے ہیں صنم کے بقایا 95 لاکھ روپے وصول نہیں کئے تھے۔

انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، جیکی شروف اور رجنی کانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان فنکاروں نے اپنی معاوضے کی شرائط محدود رکھیں اور اپنی ذاتی ٹیم کے اخراجات پروڈیوسرز پر نہیں ڈالتے تھے ۔بوکاڈیا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلم سازی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور اداکاروں کے ساتھ موجود ذاتی عملے کے اخراجات پر بحث جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...