نئے ڈرامے کی تصاویر شیئر ،صباقمر نے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا
لاہور (شوبزڈیسک )اداکارہ صبا قمر نے نئے ڈرامے ’’کیس نمبر 10‘‘ کی تیاریوں کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا۔
صبا قمر نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ کیس نمبر 10 کے لئے کچھ بہت ہی خاص کیسز اکٹھے ہو رہے ہیں۔یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداح اس تجسس میں مبتلا ہو گئے کہ تصاویر میں نظر آنے والے تابش ہاشمی اس ڈرامے میں کس نوعیت کا کردار ادا کریں گے اور دونوں فنکاروں کی سکرین پر کیمسٹری کیسی ہو گی؟،مداح سوشل میڈیا پر نئے ڈرامے کے حوالے سے اداکار ہ صباقمر سے ڈھیروں سوال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments