نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بلوچستان کےعلاقےمچھ میں سیکیورٹی فورسزکی چوکی پرحملہ
  • بریکنگ :- ایف سی جوانوں کی جانب سے جوابی فائرنگ ،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی عرفان شہید،2 جوان زخمی،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- پاک فوج دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ناکام بنانےکیلئےپرعزم ہے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کوامن خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،آئی ایس پی آر
Coronavirus Updates

تازہ اسپیشل فیچر

ایئرپیس اور مائیک سے لیس ایل جی کمپنی کا نیا ماسک

ٹیکنالوجی

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی ‘’ایل جی’’ نے گزشتہ سال متعارف کروائے گئے جدید ماسک میں مزید تبدیلیاں لاتے ہوئے اس میں ایئرپیس اور مائیک کا اضافہ کر دیا ہے جسے اگست میں متعارف کروایا جائے گا۔

گزشتہ برس ایل جی نے ایئر پیوریفائنگ ماسک متعارف کروایا تھا جو ایئر فلٹرز اور پنکھوں سے لیس تھا جو ہوا میں موجود 99.97 فیصد ذرات کو نکال دیتے ہیں۔

ایل جی کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر عام فیس ماسک کے مقابلے میں یہ ڈیوائس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کتنی موثر ثابت ہوگی۔

تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماسک بہت آرام دہ ہے اور اسے مسلسل 8 گھنٹے تک پہنا جا سکتا ہے۔

ایل جی کا نیا پیوری کیئر ماسک 94 گرام وزنی ہے، اس میں ایک ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جو یو ایس بی کے ذریعے 2 گھنٹے میں چارج ہوتی ہے۔

ایل جی پہلی کمپنی نہیں ہے جس فیس ماسک میں وائس ایمپلیفیکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

ریزر کے پروجیکٹ ہیزل ماسک میں بھی کچھ اسی قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، جس میں ایل ای ڈی لائٹننگ بھی ہے اور یہ ماسک محدود تعداد میں رواں برس کے اواخر میں پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس مقصد کے لیے وائس آن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو خود کار طریقے سے ماسک میں نصب اسپیکر کے ذریعے اسے پہننے والے فرد کی آواز کو پہچانتی ہے اور اسے ایمپلی فائی کرتی ہے۔

ایل جی کا کہنا ہے کہ اس ماسک کے نئے ورژن میں ایک چھوٹی اور ہلکی موٹر نصب کی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ماسک میں مائیکروفونز اور اسپیکرز بھی نصب ہیں جو ماسک پہننے والے فرد کی آواز کو ایمپلیفائی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ماسک کی قیمت یا دنیا بھر میں دستیابی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا لیکن یہ کہا کہ پیوری کیئر کو اگلے ماہ تھائی لینڈ میں مقامی ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد دیگر مارکیٹس میں لانچ کیا جائے گا۔