جل کیلی نے ریڈیو میزبان کو قرآن پاک کی توہین سے روکا تھا
سی آئی اے کے سربراہ کے زوال کا باعث بننے والی خاتون جل کیلی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور جنرل جان ایلن کی درخواست پر ایک ریڈیو کے ایک میزبان کو قرآن پاک کی توہین سے روکا تھا
ٹیمپا(اے ایف پی) سی آئی اے کے سربراہ کے زوال کا باعث بننے والی خاتون جل کیلی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور جنرل جان ایلن کی درخواست پر ایک ریڈیو کے ایک میزبان کو قرآن پاک کی توہین سے روکا تھا۔ جل کیلی نے ٹیمپا کے میئر کو ایک ای میل بھیجی تھی جس میں اس نے کہا کہ ایک ریڈیو کا میزبان اپنے پروگرام میں قرآن پاک کو فرائی پین میں فرائی کرنے کا اعلان کر رہا ہے اس کو روکا جائے کیونکہ اس سے مسلمان ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ جل کیلی نے لکھا کہ اسے سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جان ایلن نے ایسا کرنے کی درخواست کی ہے ۔