کامران فیصل کے جسم پر تشددکے نشانات ہیں: فارنسک رپورٹ
پنجاب فارنسک لیبارٹری نے کامران فیصل کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کر دی
اسلام آباد(دنیا نیوز، این این آئی،آن لائن ) رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینٹل پاور کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے جسم کے بعض حصوں پر تشدد کے نشانات ملے ہیں جبکہ کچھ حصوں پر خراشیں بھی ہیں۔ کامران فیصل کے جسم سے کوئی نشہ آورشے بھی نہیں ملی، رپورٹ کے مطابق کرائم سین سے لیے گئے فنگر پرنٹس کا تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ابتدائی فارنسک رپورٹ کامران فیصل کی قبرکشائی کے بعد جسم کے نمونوں سے تیار کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کو فارنسک رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کی مدد سے وہ حتمی رپورٹ تیار کرکے اسے آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔