قومی فضائی بیڑے میں دوبوئنگ 737-800طیارےشامل

قومی فضائی بیڑے میں دوبوئنگ 737-800طیارےشامل

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کے فضائی بیڑے میں دوبوئنگ 737-800طیارے آج شامل ہوجائیں گے۔مذکورہ طیارے ترکش ائر لائن سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں ۔ پی آئی اے نے چار طیارے لیز پر حاصل کیے ہیں۔

دو طیارے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کرلیے جائینگے۔یہ طیارے اندرون ملک اور بیرون ملک کی پروازوں میں استعمال ہونگے۔ایم ڈی پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کے حصول کے بعد پی آئی اے کی کارکردگی میں واضح بہتری آئےگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں