1956 سے مشرف تک تمام کا ٹرائل
آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مطالبہ کیا ہے کہ 1956 سے پرویز مشرف تک تمام آمروں کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ میرے حلقے میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
سابق صدر اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات قوم کے سامنے لائی جائے۔ ایم کیو ایم والوں کو واضح فیصلہ کرلینا چاہیے۔ کبھی وہ سندھ حکومت کا حصہ بنتے ہیں اور کبھی پیپلز پارٹی کے خلاف بولتے ہیں۔جمشید دستی نے بتایا کہ ای او بی آئی میں کرپشن کرنے والے ظفر گوندل ضمانت کرواکر باہر چلے گئے ہیں۔