رینجرز و پولیس کا لیاری میں مبینہ مقابلہ ،عذیر بلوچ کا کارندہ ہلاک
رینجرز اور پولیس نے لیاری میں مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے کارندے کو ہلاک کردیا،پولیس کا دعویٰ ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر )کہ ہلاک کارندہ پولیس اہلکاروں سمیت مختلف افراد کے قتل میں ملوث تھا ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے بغدادی کے علاقے سیفی لین میں مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندے 22سالہ جنید ولد عظیم بلوچ کو شدیدزخمی کردیا جو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق جنید بلوچ عبدالجبار عرف جینگو کا کارندہ تھا اور شاہ بیگ لین کا رہائشی تھا ،مقابلے کے دوران اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔