لند ن سے مونٹی کارلو، ایان علی ارسلان افتخار کی شریک سفر تھی

 لند ن سے مونٹی کارلو، ایان علی ارسلان افتخار کی شریک سفر تھی

ارسلان کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس عدالت سے نمٹانے کی ڈیل ، برطانیہ میں 340ملین خرچ

اسلام آباد (رپورٹ :ارشد رحیم لون ) معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے سال 2010 میں لند ن سے مونٹی کارلو تک کے سفر میں انکی شریک سفر سپر ماڈل ایان علی تھی ۔جسکے بارے میں اس وقت اطلاعات منظر عام پر نہ آسکیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ادوار میں جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے خلاف سپریم کورٹ کو یہ بتایا گیا کہ ارسلان افتخار نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیسز کو اپنے والد افتخار محمد چوہدری کی عدالت سے نمٹانے کے لیے ڈیل کی اور برطانیہ کا سفر کیا جس پر سوسائٹی کے مالک نے 340ملین تک کا خرچہ کیا تھا ۔سپریم کورٹ میں سلیمان احمد نے رپورٹ پیش کی اور اس رپورٹ میں ارسلان افتخار کے 2010اور2011 کے فیملی وزٹ کی تفصیل پیش کی اور بتایا کہ2010 میں ارسلان افتخار نے خلیل احمد اور ایک خاتون کے ساتھ سفر کیا تھا اس وقت اس خاتون سپر ماڈل ایان علی کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ، سپریم کورٹ کو اس خاتون کے نام کے بارے میں نہیں بتایا گیا تا ہم یہ کہا گیا کہ بند کمرے میں خاتون کا نام بتایا جا سکتا ہے جو کہ آج تک ایک معمہ ہی رہا ۔ 360000 پاؤنڈ اس وقت ارسلان افتخار کی شاپنگ اور مونٹی کارلو میں رہائش پر خرچ کیے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں