کسٹم انسپکٹرقتل:ایان علی کو شامل تفتیش کرنے کے لئے سمن جاری

 کسٹم انسپکٹرقتل:ایان علی کو شامل  تفتیش کرنے کے لئے سمن جاری

راولپنڈی پولیس نے کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کیس میں معروف ماڈل ایان علی کو...

راولپنڈی(احمد بھٹی)راولپنڈی پولیس نے کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کیس میں معروف ماڈل ایان علی کو شامل تفتیش کر نے کے لئے با ضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر تے ہو ئے سمن جاری کر دیئے ہیں،تفتیشی افسرمنظرشاہ نے مقتول کی بیوہ کے بیان کومثل کاحصہ بناتے ہوئے نامزدتینوں افرادکوشامل تفتیش کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ،جس پرکسٹم سپرنٹنڈنٹ زر غام دل اور ڈاکٹر ہارون نے تفتیشی افسرکو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جبکہ ایس پی راول اقبال ملک نے ان کی گرفتاری التواء میں رکھ دی ہے ،کیس میں بیوہ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں نامزد تیسرے کردار معروف ماڈل گرل ایان علی کو شامل تفتیش کر نے کے لئے راولپنڈی کی تھانہ وارث خان پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ160کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور سمن جاری کر دیا ہے سمن کی تعمیل کرانے کے لئے سب انسپکٹر خالد کراچی میں ماڈل ایان علی کے گھر گئے لیکن جواب ملاکہ ایان علی یہاں نہیں ہیں ، پولیس نے ایان کے ایک قریبی ملازم کے ساتھ رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ بذریعہ ڈاک سمن بھجوا دیئے جائیں جس پر پولیس نے بذریعہ ڈاک سمن بھجوانے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ایان سمن جاری

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں