ایان علی کیس ، 3اکتوبر تک نمٹانے کا حکم
سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق تمام درخواستوں کو نمٹا تے ہوئے
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق تمام درخواستوں کو نمٹا تے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کوایان علی کی درخواست پر سماعت کر کے 3 اکتوبر کو حتمی فیصلہ دینے کی ہدا یت کی ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ماڈل کے وکیل لطیف خان کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کو ایان علی کی درخواست پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ، گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں بحث مکمل نہیں ہو سکی اور سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی،چیف جسٹس نے کہا کسی وجہ سے بحث مکمل نہیں ہو سکی تو وفاق کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں ۔ سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو ہائیکورٹ کو 15 روز میں فیصلہ کرنا چا ہئے تھا، امید ہے 3 اکتوبر کو سماعت ہو گی تو سندھ ہائیکورٹ حتمی فیصلہ دے گی ۔ ایان علی