جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو کیپٹن(ر)شاہ خان سپردخاک

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو کیپٹن(ر)شاہ خان سپردخاک

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرومجاہدگروپ کیپٹن (ر) شاہ خان کواتوارکے روز پورے فوجی اعزاز کیساتھ گلگت میں یادگار شہداء کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا،وہ 90 سال کی عمرمیں ہفتے کے روز انتقال کر گئے تھے

گلگت(اے پی پی) جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرومجاہدگروپ کیپٹن (ر) شاہ خان کواتوارکے روز پورے فوجی اعزاز کیساتھ گلگت میں یادگار شہداء کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا،وہ 90 سال کی عمرمیں ہفتے کے روز انتقال کر گئے تھے،ان کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکائوٹس بر یگیڈیئر فاروق اعظم ،آئی جی ظفر اقبال اعوان، اعلیٰ سرکاری عہدیداران، جنگ آزادی کے غازیان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ان کی تدفین سے پہلے پاکستان ایئر فورس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی اوربعد ازاں وزیر اعلیٰ ،فورس کمانڈر،ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکائوٹس، آئی جی نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے پھولوں کی چادرچڑھائی اور اسی طرح کمانڈرٹین کور اورایئر چیف کی طرف سے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں