نیب اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں،مسودہ بن گیا
گرفتاری کا اختیار عدالت کو منتقل،نیب صوبوں میں کارروائی نہیں کرسکے گا بل جلدی میں تیار کیا گیا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کردیاجائے گا
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نیب اختیارات محدود کرنے کے لیے بل تیار کرلیا ،نیب سے گرفتاری کا اختیار عدالت کو منتقل،صوبوں میں بھی کارروائی نہیں کرسکے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نیب کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ تیار کرلیا ہے جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کردیا جائے گا بل کے مطابق گرفتاری کا اختیار چیئرمین کے بجائے احتساب عدالت کے پاس ہوگا۔ نیب کا دائرہ اختیار صرف مرکز تک محدود ہوگا، صوبوں میں نیب کو کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا،نیب ملاز مین کسی کی گرفتاری کے لیے چیئرمین اور ڈی جی سے مشورہ لینے کے پابند ہوں گے ، زیر تفتیش ملزم کے اثاثہ جات بھی منجمد نہیں کئے جاسکیں گے ،نیب کسی کی پراپر ٹی سیز نہیں کر سکے گا ۔ حکومت نے بہت جلدی میں یہ بل تیار کر لیا ہے لگتا ہے آج کسی وقت بھی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔