ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ’’نواز شریف‘‘کا چالان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر ’’نواز شریف‘‘کا چالان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نواز شریف کا چالان ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن کامران

لاہور(کرائم سیل )ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نواز شریف کا چالان ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن کامران نے شہر ی نواز شریف والد محمد شریف کو5سو روپے کا چالان کیا ہے ۔ٹریفک وارڈن کامران نے نواز شریف کی گاڑی lpz4676کاچلان کیا ،نواز شریف اپنا چالان 10روز کے اندر جمع کروا سکتے ہیں ،شہر ی نواز شریف نے اپنا نام بتاتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے ہم نام ہونے کا بھی حوالہ دیا تاہم اس پر ٹریفک وارڈن نے کہا قانون سب کیلئے برابر ہے ۔ چالان

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں