نواز کے بیان پرن لیگ میں ہلچل ، کئی ارکان پارٹی چھوڑنے کوتیار
مخدوم گیلانی،عاشق گوپانگ، سلطان ہنجرا سمیت دیگر ارکان کوشہباز نے راضی کر لیا تھا اراکین جلد عمران خاں سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرینگے
لاہور(اخلاق باجوہ سے )سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملہ سے متعلق متنازعہ بیان پرحکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اندر بھی ہلچل پیدا ہوگئی ،کئی اہم رہنماؤں کو بھی ملکی مفاد کیخلاف بیان ناگوار گزرا اور انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، چھوٹے بھائی کی کوششوں پر بڑے بھائی کے متنازعہ بیان نے پانی پھیر دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مخدوم علی گیلانی،عاشق گوپانگ، سلطان محمود ہنجرا سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلہ کے بعد شہباز شریف نے ان رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے پر راضی کر لیا تھا مگر نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد ان اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکمران جماعت ن لیگ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ متنازعہ بیان کے بعداب یہ اراکین بہت جلد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے ۔ ہلچل