’’میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثار کروں‘‘ شہید کر نل سہیل عابد کی نظم
ایک کرنل ہونے کے ناطے ، کرنل سہیل عابد مشن کی بالواسطہ نگرانی بھی کر سکتے تھے مگر پاک فوج کی اعلٰی روایات اور اس دھرتی کی محبت میں
اسلام آبا د ( مانیٹرنگ نیوز )ایک کرنل ہونے کے ناطے ، کرنل سہیل عابد مشن کی بالواسطہ نگرانی بھی کر سکتے تھے مگر پاک فوج کی اعلٰی روایات اور اس دھرتی کی محبت میں وہ مشن کی خود قیادت کر رہے تھے ۔ انکی اپنی لکھی ہوئی نظم ان کے بے لوث جذبے کی گواہ ہے :- میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثار کروں اے وطن تری مٹی سے ایسا پیار کروں میرے لہو سے جو تیری بہار باقی ہو میرا نصیب کہ میں ایسا بار بار کروں خون دل سے جو چمن کو بہار سونپ گیا اے کاش ان میں خود کو شمار کروں مری دعا ہے سہیل میں بھی شہید کہلاؤں میں کوئی کام کبھی ایسا یادگار کروں