سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی دیدی
سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی دیدی ہے ،سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور پولیس نے سابق
لاہور(کرائم سیل ) ایم این اے حمزہ شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے ،عائشہ احد کے گھر پر پانچ اہلکار تعینات کر دئیے ہیں ۔ پولیس کے مطابق عائشہ احد کے گھر سے باہر جانے کیلئے بھی علیحدہ سکواڈ دے دی گئی ہے اور پولیس اہلکار عائشہ احد کے ساتھ رہیں گے ۔ ایس پی کینٹ بلال ظفر کے مطابق سپریم کوٹ کے حکم پر عائشہ احد کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ عائشہ احد کی رہائش میرے ڈویژن میں ہے اور سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔عائشہ احد نے حمزہ شہباز ،علی عمران اور اپنے ایک ڈرائیور سرورکے خلاف مقدمہ کی درخواست تھانہ جنوبی چھائونی میں دیدی،درخواست میں کہاگیا ہے کہ حمز ہ نے نئے گھرشفٹ کرنے کے بہانے ماڈل ٹائون بلایا،بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،زدوکوب کیاگیا۔سادہ کاغذ پر دستخط کرائے ، عائشہ احد