ن لیگ کا چوہدری نثار کو قومی کے 2،صوبائی کے 4ٹکٹ دینے کا فیصلہ
مسلم لیگ(ن) نے چوہدری نثار کو قومی اسمبلی کے دو ٹکٹ اور صوبائی اسمبلی کے چار ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)انہیں این اے 59اور این اے 63 اور ان حلقوں میں صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ٹکٹ دیئے جائیں گے ، شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اگرچہ وہ ناراض ہیں لیکن انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی اس لئے انہیں عام انتخابات کے لئے ٹکٹ دیئے جائیں گے ، ان حلقوں میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ چوہدری نثار کی صوابدید پر ہوں گے ۔انہیں پارٹی ٹکٹ گھر پہنچائے جائیں گے ۔