ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

بادشاہی مسجد اور جامع مسجد القادسیہ میں سینکڑوں مرد و خواتین اعتکاف بیٹھے

اسلام آباد،لاہور،کراچی(آئی این پی) ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو رب کی خوشنودی کیلئے ملک بھرکے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔ عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائیگا۔صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔لاہور کی بادشاہی مسجد اورجامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں امسال بھی سینکڑوں مردوخواتین اعتکاف میں بیٹھے ہیں ۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا ،طاق راتوں میں معتکفین خصوصی عبادت کریں گے اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اﷲ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات ومناجات پیش کی جائیں گے ۔ اعتکاف

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں