رانا ثناء اللہ پریشان کیوں ہیں ؟

رانا ثناء اللہ پریشان کیوں ہیں ؟

سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ شہر کی معروف دینی شخصیت پیر آف سیالوی کے امیدوار مولانا سعید احمد اسعد کو اپنے مقابلہ میں الیکشن لڑنے سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکے

فیصل آباد(وقائع نگار )سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ شہر کی معروف دینی شخصیت پیر آف سیالوی کے امیدوار مولانا سعید احمد اسعد کو اپنے مقابلہ میں الیکشن لڑنے سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکے تین روز قبل شیخ کالونی جھنگ روڈ پر جامعہ امینیہ میں ملاقات کرنے کے باوجود مولانا سعید احمد اسعد سابق صوبائی وزیر قانون کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آگئے جنہوں نے گزشتہ روز این 106اور این 107سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔ اس موقع پر مولانا سعید احمد اسعد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثنائاللہ ان سے ملنے کے لئے آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی میں ان کے مقابلہ میں الیکشن نہ لڑوں ورنہ وہ ہار جائیں گے جس پر ان سے کہا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کا ایک حلقہ ان کے لئے چھوڑ دیں کیونکہ 2013ئمیں بھی مسلم لیگ ن نے وعدہ کے باوجود ٹکٹ نہیں دیا تھا اس لئے اب ان کی قیادت کا کوئی اعتبار نہیں رہا ۔ مولانا سعید احمد اسعد نے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ جب رانا ثنائاللہ ان کے پاس آئے تو سب سے پہلے ان سے توبہ کروائی گئی جس کے بعد رانا ثنائاللہ نے کہا کہ وہ ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں ۔رانا ثنائاللہ نے ان سے بار بار یہی درخواست کی کہ وہ الیکشن میں ان کے مقابل نہ آئیں ورنہ ان کی انتخابی پوزیشن کمزور ہوجائے گی تاہم اس وقت بھی انہیں اپنا فیصلہ سنادیا تھا اور اب بھی اکابرین کے فیصلہ کے مطابق وہ این اے 106اور این اے 107سے کاغذات نامزدگی لے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ تین روز قبل فیصل آبادمیں راناثنائاللہ مولانا سعید احمد اسعد سے ملاقات کرچکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں