حلقہ این اے71سے 5بھائی آمنے سامنے

حلقہ این اے71سے 5بھائی آمنے سامنے

گجرات کے حلقہ این اے 71 سرائے عالمگیر سے 5 بھائی آمنے سامنے آ گئے ۔تفصیل کے مطابق چودھری عابد رضا کوٹلہ،چودھری شبیر رضا کوٹلہ اور

سرائے عالمگیر(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات کے حلقہ این اے 71 سرائے عالمگیر سے 5 بھائی آمنے سامنے آ گئے ۔تفصیل کے مطابق چودھری عابد رضا کوٹلہ،چودھری شبیر رضا کوٹلہ اور چودھری آصف رضا کوٹلہ نے ن لیگ جبکہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ اور چودھری شاہد رضا کوٹلہ نے ق لیگ کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد صارفین نے اپنا رد عمل دیا کہ یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی حلقہ سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں