لاہور:2 افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ،دونوں جاں بحق
گاؤں رکھ بگوٹا میں رشتے کے تنازعہ پر سعید اور اللہ دتہ نے گولیاں ماریں
لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے نواح میں رشتے کے تنازع پر 2 افراد نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ہیئر کے علاقے گاؤں رکھ بگوٹا میں رشتے کے تنازع پر2خاندانوں میں تلخ کلامی کے بعد سعید اور اللہ دتہ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق دونوں افراد آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق فریقین میں پہلے سے خاندانی مخالفت چلی آ رہی تھی اور ہیئرگاؤں کا رہائشی سعید اپنی بہن سے ملنے رکھ بگوٹھا آیا ہوا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments