صوبائی دارالحکومت میں 11وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم
ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت،ہربنس پورہ ،شالیمار میں بھی راہگیروں کو لوٹ لیا ستوکتلہ ، گارڈن ٹاؤن سے 2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں اشتیاق سے 3لاکھ روپے اور موبائل ، ہربنس پورہ میں واجد سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل ، گرین ٹاؤن میں کرامت سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ، شالیمار میں ارشاد سے 2لاکھ روپے موبائل چھین لیا ۔اسی طرح شیرا کوٹ میں واحد سے 10 ہزار روپے اور موبائل،ٹاؤن شپ میں تنویر سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا گیا۔دوسری طرف ستوکتلہ سے حبیب اور گارڈن ٹاؤن سے محبوب کی گاڑیاں جبکہ لوہاری سے نعیم ، نولکھا سے شعیب اور قلعہ گجر سنگھ سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments