قانونی آئی ٹی کمپنیوں پر چھاپے بند کیے جائیں، پاشا

قانونی آئی ٹی کمپنیوں پر چھاپے بند کیے جائیں، پاشا

این سی سی آئی اے قانونی کال سینٹرز اور اسکیم سینٹرز میں فرق کرے

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (پاشا) نے اسکیم سینٹرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نام پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے قانونی سافٹ ویئر اور آئی ٹی اینیبلڈ سروسز کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔پاشا نے مطالبہ کیا ہے کہ این سی سی آئی اے قانونی کال سینٹرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو اسکیم سینٹرز سے الگ دیکھے ک۔ ترجمان پاشا کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری قانون کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ قانون کے نفاذ، سائبر کرائم کی تحقیقات اور احتساب کی اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہے ، تاہم ایسی کارروائیاں ایک واضح قانونی فریم ورک کے اندر قانونی تقاضوں، شفافیت اور تناسب کے ساتھ ہونی چاہئیں۔لہٰذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے کہ جو قانونی کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالیں، کام کے لئے ضروری آلات تک رسائی کو محدود کریں یا کاروباری خطرات اور آپریشنز کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو شدید نقصان پہنچائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...