ساحلی علاقوں میں نومبر میں کپاس کی کاشت شروع
ریکارڈ کاشت کی توقع، پنجاب میں 37لاکھ گانٹھوں کی پیداوار کا دعویٰ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار نومبرکے دوسرے ہفتے میں مطلوبہ درجہ حرارت کی وجہ سے ساحلی اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں چوہڑجمالی، میر پور ساکرو، گھاڑو، بہارو،کیٹی بندر اور چھچھ جان میں کپاس کی کاشت کاآغاز ہوگیاہے ۔موجودہ درجہ حرارت جاری رہنے کی صورت میں ان علاقوں میں رواں سال کپاس کی ریکارڈکاشت ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کراپ رپورٹنگ سروسز پنجاب کی جانب سے رواں سال پنجاب میں کپاس کی 37لاکھ گانٹھوں کی پیداوارکاحیران کن دعویٰ کیاجارہا ہے ۔پاکستان میں کپاس پر تحقیق کرنیوالے دو بڑے اداروں سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل نے مشترکہ طور پرکپاس کے نئے بیجوں پر تحقیق اور باہمی تکنیکی معاونت بڑھانے کافیصلہ کیاہے ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ گزشتہ چندسال سے درجہ حرارت اور اس کے دورانیہ میں غیر معمولی تبدیلیوں کے باعث فصلوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں کمی کے ساتھ ان فصلوں اور پھلوں کامعیار بھی متاثر ہواہے جس سے زرعی معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments