ایران جنگ:امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی کارروائی شروع
کانگریس کے ریپبلکن رکن تھامس میسی نے مواخذے کی 8 دفعات پیش کیں امریکی وزیر دفاع آج پریس کانفرنس کرینگے ،بحث کیلئے تیارہیں:پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن(اے ایف پی،اے پی)امریکی ریپبلکن پارٹی کے ایک رکن کانگریس نے پیر کو ایران جنگ کے معاملے پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کارروائی شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کانگریس میں ایک انتہائی اہم اور ممکنہ طور پر ہنگامہ خیز ووٹنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ کی جماعت کو وسط مدتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن تھامس میسی نے مواخذے کی آٹھ دفعات پیش کی ہیں، جن میں پیٹ ہیگسیتھ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کانگریس کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر جنگ شروع کی اور پینٹاگون کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران اور وینزویلا کے خلاف صدر ٹرمپ کی فوجی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان فیصلوں پر کانگریس میں بحث کیلئے تیار ہیں۔ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج منگل کو پینٹاگون میں پریس کانفرنس کریں گے ، جو گزشتہ 180 روز سے زائد عرصے میں ان کی پہلی باضابطہ پریس کانفرنس ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments