بال ٹیمپرنگ ،وارنر نے عثمان کے دعوے کی تصدیق کردی
سکینڈل میں صرف چند کھلاڑی نہیں پوری آسٹریلوی ٹیم ملوث تھی:ڈیوڈ وارنر
سڈنی(سپورٹس ڈیسک )کیپ ٹاؤن بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی عثمان خواجہ کے دعوے کی تائید کردی اور کہا ان کی بات بالکل سچ ہے ، بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں صرف چند کھلاڑی نہیں بلکہ پوری آسٹریلوی ٹیم ملوث تھی۔واضح رہے کہ 2018 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سینڈ پیپر سکینڈل سے متعلق سابق آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کے اپنی خود نوشت سوانح عمری میں سنسنی خیز انکشافات نے کرکٹ کی دنیا میں نیا طوفان برپا کر دیا ہے ۔ڈیوڈ وارنر نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خواجہ کی بات بالکل سچ ہے اور وہ ان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں عثمان پر سوال اٹھانے کی بجائے اعلیٰ حکام اور اداروں سے وضاحت طلب کی جائے ۔وارنر نے دنیا کے سامنے سچائی لانے پر عثمان خواجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments