ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کی شفافیت پرسوالات اٹھا دئیے
بے ضابطگیاں ہوئیں،انتخابی مشینیں ووٹروں سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئیں ابتدائی ووٹنگ نتائج سے ری پبلکن کی کامیابی ناممکن بنا دی گئی:امریکی صدر
واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں)امریکی صدر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کے بعد اپنے پہلے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے انتخابی نتائج کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور انتخابی مشینیں ووٹروں سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی پوچھا کہ رائے عامہ کے جائزے انتخابی نتائج کی درست پیش گوئی کیوں نہ کر سکے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کیا کوئی واقعی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے ؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ابتدائی ووٹنگ کے نتائج کے بڑے بڑے اعداد و شمار سامنے آنے کے باعث ری پبلکن امیدواروں کی کامیابی ناممکن بنا دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments